مغربی ملکوں کی یوکرین کو دی جانے والی امداد اب نظر آنے لگی
- 21, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : یوکرین کو امریکہ سے حاصل ہونے والے ایف 16 طیارے بھی اب جنگ میں استعمال ہونے لگے ہیں - اس میں یوکرین کو ملنے والی ایف 16 لڑاکا طیارون کی پہلی کھیپ بھی شامل ہے - حال ہی میں ان سے یوکرین نے روس میں رسد پہنچانے والے اہم پلوں کو تباہ کر دیا ہے ـ ممکن ہے کہ 2024 اور 2025 کے دوران یوکرین کو 6 مزید ایف 16 لڑاکا طیارے مل جائیں گے -
2سال سے زیادہ عرصے سے یوکرینی صدر امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے تھے - البتہ یہ خدشہ اب بھی ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں استعمال کیلیے بہت کم طیارے یوکرین کو فراہم کیے جائیں گے-ـ یوکرینی صدر ( ولادیمیر زیلینسکی) نے 2022 میں روس کے پہلے حملے کے وقت ہی امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا - ان کی خواہش تھی کہ اس طرح وہ روسی لڑاکا طیاروں کو یوکرین کی سرحد سے دور رکھیں گے اور یوکرین کی فضائی طاقت میں اضافہ کر پائیں گے - بیلجیئم ، نیدر لینڈ ، ناروے اور ڈنمارک نے امریکہ سے خریدے گۓ ایف 16 میں سے کچھ طیارے یوکرین کو عطیہ کرنے کی پیش کش کردی ہے -
تبصرے