غزہ پر اسرائیلی فوج کی سفاکیت کا 319 واں دن ، مزید 52 فسلطینی شہید
- 21, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ میں صیہونی فوج کی حیوانیت کے 319 ویں دن مزید 52 فلسطینی شہید ہو گۓ - الجزیرہ ٹی وی کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کی منگل کے دن کی گئی بمباری میں 52 مزید فلسطینی شہید ہوگۓ ہیں - غزہ کے (مصطفٰی حفیظ سکول) جس میں لاتعداد بے گھر فلسطینی پناہ گزین تھے پر حملے میں 12 افراد شہید ہو ۓ ہیں -
دیر البلاح مارکیٹ کو بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جس سے 8 افراد شہید ہو گۓ - رفاح اور بریج پر بھی صیہونی فوج کی بمباری سے شہادتیں ہوئی ہیں - الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40173 ہو چکی ہے اور 92 ہزار 857 افراد زخمی ہو چکے ہیں ـ جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے -
وسیم حسن
تبصرے