نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے دفاعی افواج کے انخلاء کے لیے تیار ہے: بلنکن
- 21, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیانات کے باوجود اسرائیل غزہ سے اپنی فوجیں نکالنے کے لیے تیار ہے۔
قطر سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی دفاعی فورس کے انخلاء پر اتفاق دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں ہوا تھا تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے کو قریب لایا جا سکے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی دفاعی افواج کے انخلاء کے شیڈول اور مقام سے متعلق معاہدہ بالکل واضح ہے اور اسرائیل نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس پر تین مرحلوں میں عمل درآمد کیا جائے گا اور غزہ سے اسرائیلی دفاعی افواج کا انخلاء ہوگا۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران انہیں امریکہ کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی کے معاہدے پر رضامندی سے آگاہ کیا تھا۔
تبصرے