اسرائیل پر پائیدار حملے کیلیے کچھ وقت لگ سکتا ہے علی محمد نائنی

ایران

نیوز ٹوڈے :   ایران کی طرف سے یہ بیان دیا گیا ہے کہ 'حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینےکیلیے اسرائیل پر حملہ کرنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے- ایران کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ تو ہر صورت میں لیا جاۓ گا لیکن اس میں کچھ ٹائم لگ سکتا ہے - ایران کی مزاحمتی (جماعت پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائنی) نے کہا کہ اسرائیل کو ہمارے مضبوط وار کا منتظر رہنا چاہیے - علی محمد نائنی کا کہنا تھا کہ ایران کا جوابی حملہ سابقہ کارروائیوں سے ہٹ کر ہوگا - پاسداران ترجمان نے کہا کہ وقت ہماری مٹھی میں ہے اسرائیل پر حملے میں ٹائم لگ سکتا ہے - ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی طاقت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں خاص اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا-

بلکہ الٹا ایران کا دفاعی سسٹم مضبوط ہو گیا ـ علی محمد نائنی کا کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ بندی کی حمایت میں ہیں - لیکن اس معاملے میں ہونے والی کوئی بھی پیش رفت ہمارے اسرائیل پر حملے کے ارادے کو نہیں روک سکتی - اس سے پہلے دو ہفتے قبل ایران اور امریکہ کے میڈیا نے دعوٰی کیا تھا کہ ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر دے گا - امریکہ کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بھی کہا تھا کہ ہمیں اسرائیل پر ہونے والے بڑے حملے کیلیے تیار رہنا ہوگا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+