برطانیہ میں وبائی امراض میں اضافے کی وجہ سے ادارہ صحت کی ویٹنگ لسٹ میں بلند سطح پر اضاٖفہ
- 22, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے صحت کے ادارے نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) کی ویٹنگ لسٹ میں بلد ترین سطح پر اضافہ ہو گیا - میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کے اعداد و شمار کے مطابق 76 لاکھ افراد اپنے معمول کے علاج کیلیے منتظر بیٹھے ہیں ـ وبائی امراض میں اضافے کی وجہ سے نیشنل ہیلتھ سروسز پر دباؤ شدید بڑھ چکا ہے - برطانیہ میں زیادہ اموات کی وجہ دل اور دوران خون کی بیماریاں ہیں - ہر سال برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد ان بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں جا رہے ہیں - برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق زیادہ آمدنی والے ملکوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے معاملات میں برطانیہ بد ترین ممالک میں شمار ہو رہا ہے -
حالانکہ اس سے پہلے برطانیہ کا شمار ان بہترین ملکوں میں شمار ہوتا تھا جن میں لوگ ہر مہینے اپنا طبی معائنہ ضرور کرواتے تھے - فاؤںڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ایک تھنک ٹینک نے تجزیہ پیش کیا ہے 'کہ 2013 میں برطانیہ کا نظام صحت زیادہ آمدنی والے ملکوں میں بہترین نظام صحت سے 2023 میں بد ترین نظام صحت میں شمار ہو چکا ہے'- کئر کوالٹ کمیشن کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر شائع ہونے والی ایک پوسٹ کے مطابق حال ہی میں ہونے و الے ایک سروے میں زیادہ تر برطانوی افراد نے ہسپتالوں کے نظام سے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے - ایکس کےمطابق روٹین کے چیک اپ کیلیے بھی لمبا انتظار کرنا پڑتا ہے ـ البتہ زیادہ تر افراد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کا رویہ قابل تعریف ہے -
تبصرے