صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہوئی شہادت کی حتمی تحقیقاتی رپورٹس سامنے آ گئیں

صدر ابراہیم رئیسی

نیوز ٹوڈے :   ایرانی صدر (ابراہیم رئیسی) کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہونے و الی شہادت کی مکمل تحقیقات اور وجوہات سامنے آ گئیں - اور سابقہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئیں - ایران کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی فائنل تحقیقاتی رپورٹ اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سابقہ صدر کے ہیلی کاپٹر کو پیش آۓ حادثہ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں - اور اس رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو پیش آۓ حادثہ کی دو وجوہات ہو سکتی ہیں - ایران کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی وجہ موسم کا سازگار نہ ہونا تھا - تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ کی دوسری وجہ ہیلی کاپٹر میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہو جانے کی تھی -

ہیلی کاپٹر اس قابل نہیں تھا کہ ضرورت سے زیادہ وزن اٹھا سکے اس لیے گر کر پہاڑ سے ٹکرا گیا - ایران کے میڈیا کے مطابق سیکیورٹی پروٹو کول کو دو افراد کو بھی ہیلی کاپٹر میں سوار کر لیا گیا تھا - ایران کے سابقہ صر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہو گۓ تھے - ایران کی فوج نے ہیلی کاپٹر حادثہ کے وقت ہی اپنی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کسی حملے یا سازش کے امکان کو مسترد کر دیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+