روس نے بنایا جنگ کے دوران یوکرین کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام 45 ڈرون تباہ کرکے
- 22, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : روسی فوج نے ماسکو پر یوکرینی حملہ ناکام بنا دیا ـ روس نے یوکرین کے 11 ڈرون زمین بوس کر دیے - روسی فوج نے روسی دار الحکومت (ماسکو) پر یوکرین کے حملے کو ناکام بناتے ہوۓ یوکرین کے 11 ڈرون مار گراۓ - الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے روس کے دارالحکومت ماسکو پر حملے کیلیے 11 ڈرون بھیجے جنہیں روس کی فوج نے راستے میں ہی تباہ کر دیا - روسی وزیر دفاع کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا-
روسی فوجی سربراہان کا کہنا ہے کہ روس پر حملے کیلیے 45 ڈرون بھیجے گۓ جن کو مار گرایا گیا- ان میں سے 23 ڈرون روس کے شہر (بریانسک) پر حملے کیلیے بھیجے گۓ تھے - ماسکو کے میئر کے مطابق یوکرین کا جنگ کے دوران روس پر یہ سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے اور اس حملے کی ناکامی کا مطلب ہے ماسکو کا دفاعی نظام بہت مضبوط ہے -
تبصرے