کولکتہ لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم سے متعلق تحقیقات میں اہم انکشافات

ے ملزم سنجے راۓ سے متعلق کی گئی تحقیقات

نیوز ٹوڈے :    بھارت لیڈی ڈاکٹر زیادتی کیس ملزم واردات سے پہلے کیا کچھ کرتا رہا اہم انکشافات سامنے آ گۓ - بھارت کے شہر کولکتہ کے ہسپتال میں ٹرینی لیڈی داکٹر کو وحشیانہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں پکڑے گۓ ملزم پولیس رضاکار کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آ گۓ - پولیس رضا کار واردات سے پہلے ریڈ لائٹ ایریا گیا اور شراب بھی پی - انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آر جی میڈیکل ہسپتال میں 31 سالہ ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کی تحقیقات میں پکڑے گۓ ملزم سنجے راۓ سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں - تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ پولیس رضا کار لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کرنے سے پہلے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ 8 اگست کی رات شمالی کلکتہ کے علاقہ ریڈ لائٹ ایریا بھی گیا تھا - جہاں پر نشے کی حالت میں ملزم نے ایک راہگیر عورت کے ساتھ بد تمیزی بھی کی تھی - اس کے بعد ملزم نے ایک اور عورت کو فون کرکے ننگی تصویریں بھیجنے کا مطالبہ بھی کیا تھا ـ میڈیا کے مطابق ملزم کے ساتھ ریڈلائٹ ایریا جانے و الا دوسرا شخص اپنی موٹر سائیکل پر اپنے گھر چلا گیاتھا -

جبکہ ملزم سنجے دت صبح ساڑھے 3 بجے تک میڈیکل ہسپتال کے سامنے چکر لگاتا رہا - اور پھر نشے کی حالت میں ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو گیا - اور صبح 4 بج کر 3 منٹ پر ہسپتال کے سیمینار ہال میں داخل ہوا - ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے اقبالی بیان میں قبول کیا ہے کہ وہ جس وقت ہال میں داخل ہوا تو لیڈی ڈاکٹر سو رہی تھی - ملزم سنجے راۓ کا ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا بھی ہوا تھا اور اس کی لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی تھی - جس کی بعد میں اس نے ان سے معافی مانگ لی تھی ـ دوسری طرف سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ملزم کے جھوٹ کے ٹیسٹ کیلیے عدالت سے منطوری بھی لے لی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+