ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ، وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا
- 22, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران میں زائرین کی بس کے حادثے کے بعد وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حاجیوں کے اہل خانہ کی امداد کے لیے فون نمبرز جاری کر دیے گئے ہیں۔پاکستانی عازمین کے اہل خانہ مدد اور معلومات کے لیے اسلام آباد نمبر 0519207887 اور کراچی آفس کے نمبر 03009310095، 0332755663 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے کام کرے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اوور اسپیڈنگ اور بریک فیل ہونے کے باعث پاکستانی زائرین کی بس کو ایران کے شہر یزد کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ 35 پاکستانی زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا اور اطلاع ملتے ہی ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، زخمیوں کی مدد کے لیے تہران سے پاکستانی سفارتی حکام کو روانہ کر دیا گیا ہے جب کہ جاں بحق افراد کی میتیں جلد از جلد پاکستان واپس بھیج دی جائیں گی۔
تبصرے