غزہ پر پورے دن کی بمباری سے مزید 40 سے زائد فلسطینی شہید

بمباری

نیوز ٹوڈے :   غزہ پر پورا دن جاری رہنے والی صیہونی فوج کی بمباری میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گۓ - غزہ پر صیہونی فوج کے حملے ایک مرتبہ پھر تیز ہو گے ہیں - صبح سے جاری غزہ کے جنوبی اور وسطی علاقوں پر صیہونی فوج کی بمباری سے مزید 40 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گۓ - غزہ کے علاقہ (دیرالبلاح) سے بھی صیہونی فوج نے ایک مرتبہ پھر ہزاروں بے گھر افراد کو دربدر کر دیا - (طولکرم) شہر جو کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر واقع ہے ، پر صیہونی فوج کے حملے سے 3 فلسطینی شہید ہو گۓ -حزب اللٰہ کے لڑاکوں نے مقبوضہ گولان میں واقع اسرائیل کے فوجی کیمپوں پر 50 سے زائد راکٹ فائر کیے -

کریات شمونہ میں ہوۓ حزب اللٰہ کے ڈرون حملوں میں کئی صیہونی فوجیوں کے ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں - صیہونی فوج نے بھی جنوبی لبنان میں حزب اللٰہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے - امریکہ کے (صدر جوبائیڈن نےاسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو) سے ٹیلی فون پر بات چیت کرکے غزہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے پر زور دیا ہے - دوسری جانب غزہ جنگ بندی معاہدے کے ایک دور میں شرکت کیلیے اسرائیلی وفد قاہرہ پہنچ گیا ہے - پچھلے ہفتے ہوئے جنگ بندی مذاکرات میں حماس شریک نہیں ہوا تھا - پچھلے ہفتے ہوئے مذاکرات میں اسرائیل نے نئی شرائط شامل کی ہیں - جبکہ حماس کا مطالبہ ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی مئی میں دی جانے والی تجاویز پر اتفاق کیا جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+