سات اکتوبر کے حماس حملے کو نہ روک سکنے پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مستعفی

جنرل اہلن ہالیوا

نیوز ٹوڈے :   اسرائیل پر اکتوبر میں ہوۓ حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا - 7 اکتوبر 2023 میں ہوۓ حماس کے حملے کو نہ روک سکنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوے اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا - استعفٰی دینے والے (میجر جنرل اہرن ہالیوا )نے مطالبہ کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی ریاستی تحقیقات کرائی جائیں - اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالنے والے (میجر جنرل شیلومی) کا کہنا ہے کہ ان کی اولین ترجیح حماس کی قید میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہے - صیہونی فوج میں یہ نئی تبدیلیاں ایسے موقع پر آئی ہیں جب اسرائیل پر ایران کے حملے کا خطرہ بڑھنے لگا ہے-

اور مشرق وسطٰی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے "امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس ابراہم لنکن" مشرق وسطٰی میں تعینات کر دیا گیا ہے - اس سے پہلے "امریکی طیارہ بردار یو ایس ایس تھیوڈور روز ویلیٹ" بھی مشرق وسطٰی میں موجود ہے - اور غزہ اور لبنان پر صیہونی فوج کے حملے بھی جاری ہیں - اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کی خفیہ سرنگوں تک پہنچنے کیلیے صیہونی فوج فلسطینیوں کو ڈھال کےطور پر استعمال کر رہی ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+