بنگلہ دیش طوفانی بارشیں ا ور سیلاب ، 36 لاکھ افراد متاثر

سیلاب

نیوز ٹوڈے :   بنگلہ دیش میں سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ،طالب علموں نے بھارت پر ڈیم سے پانی چھوڑنے کا الزام لگا دیا - بنگلہ دیش میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 36 لاکھ افراد متاثر - (وزارت ڈیزآسٹر منیجمنٹ) کے مطابق سیلاب نے گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے - کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی پانی میں بہہ گئی ہیں - جس سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں - شدید بارشوں اور سیلاب نے سب سے زیادہ (مولوی بازار ، کوملا ، چٹا گانگ ، اور فینی) کے علاقوں کو متاثر کیا ہے - بنگلہ دیش کے طالب علموں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں جن میں بھارت پر الزام عائد کیا گیا کہ بھارت نے ڈیم کے سلوز گیٹس کھولے ہیں جس وجہ سے سیلاب آیا ہے -

بھارتی وزیر خارجہ کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کے سانجھے دریاؤں میں سیلاب آنا دونوں ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے - جس سے دونوں ملکوں کے لوگ متاثر ہوتے ہیں - اس مسئلے کے حل کیلیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہے - بھارتی ریاست تری پورہ میں پچھلے 3 دن سے جاری لگاتار بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+