انٹونی بلنکن کے قطر سے واپس جاتے ہی قطری وزیر اعظم کی ایران دورے کی تیاری سوالیہ نشان

انٹونی بلنکن

نیوز ٹوڈے :   مشرق وسطٰی میں جنگ کے خطرات کے پیش نظر قطری وزیر اعظم ایران جائیں گے - (قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی) چند دنوں کے اندر ہی ایران کا دورہ کریں گے - ایران میں ہوۓ اسرائیل کے حملے میں حماس جماعت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یہ کسی عرب ملک کے وزیر اعظم کا ایران کا پہلا دورہ ہوگا - قطری وزیر اعظم کی ایرانی دورے کی خبر سرکاری میڈیا "تسنیم" نے دی ہے - شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے پاس قطر کے وزیر خارجہ کا عہدہ بھی ہے - اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ثالث بھی ہیں - وہ تہران میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے-

جس میں خطے کی صرتحال پر تبادلہ خیال کیا جاۓ گا ـ مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال میں وہ انٹونی بلنکن کے قطری دورے کے بعد ایرانی حکام سے بات چیت کیلیے ایران آ رہے ہیں - مشرق وسطٰی کی موجودہ خطرناک صورتحال کے پیش نظر امریکی صدر (جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو) سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے - مشق وسطٰی میں جنگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر امریکہ نے اپنا دوسرا بحری بیڑہ 'ابراہم لنکن' بھی مشرق وسطٰی میں تعینات کر دیا ہے - امریکی صدر جوبائیڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں ہیں - قطری وزیر اعظم مشرق وسطٰی میں منڈلاتے جنگی خطرے میں کمی کیلیے ایران کیلیے کوئی پیغام لا رہے ہیں اس بارے میں ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+