ہم ایرانی حملے کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں ، بن یامین نیتن یاہو
- 23, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : 'ایران کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی زمینی یا فضائی حملے کیلیے تیار ہیں' (نیتن یاہو) - ایران کی طرف سے اس جواب کے بعد کہ اسرائیل پر ہر صورت میں حملہ ہوگا اسرائیل کے (وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو) کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچاؤ میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں - رمات ڈیوڈ ایئر بیس میں موجود اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا کہ 'میں یہاں ایئر بیس پر اس لیے موجود ہوں تاکہ تاکہ نزدیکی اور دور کے تمام خطرات سے نمٹنے کیلیے کی گئی تیاریوں پر کڑی نظر رکھ سکوں- اپنے دفاع کیلیے بھی تیار ہیں اور اگر حملہ کرنا پڑا تو بھی ہماری تیاری مکمل ہے -
اسرائیل کی انٹیلیجنس کے سربراہ (شلومی بائنڈر) کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک لمبی اور مشکل جنگ میں پھنس چکا ہے جو مزید پھیل سکتی ہے - شلومی بائنڈر نے کہا کہ ہم لبنان کے ساتھ جنگ میں توسیع کی تیاری جاری رکھیں گے - اور حماس کی قید میں موجود 109 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی - اسرائیلی وزیر اعظم کے جواب سے پہلے بدھ کے دن ایران کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ہر صورت میں لیا جاے گا - اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو ہر صورت میں ایران پر ہوۓ حملے کا جواب دیا جاۓ گا -
تبصرے