غزہ جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئے
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : قاہرہ میں جاری حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گۓ - مصر کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیل اور حماس دونوں نے ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ کئی تجاویز پر اتفاق نہیں کیا - حماس کے مطابق جنگ بندی معاہدہ فوری کرانے کا مقصد امریکہ کے انتخابی مقاصد کیلیے ہے - حماس رہنما (اسامہ حمدان) نے کہا کہ 'ہم جولائی میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں پیچش کی جانے والی تجاویز پر اب بھی قائم ہیں اسرائیل کی طرف سے دی گئی نئی شرائط ہمیں نا منظور ہیں-
میڈیا کے مطابق حماس کا مذاکراتی وفد قاہرہ میں مصر اور قطر کے ثالثوں سے ملاقات کیے بغیر ہی واپس چلا گیا - میڈیا کے مطابق حالیہ مذاکرات میں اسرائیل نے غزہ مصر بارڈر پو اسرائیلی قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی تھی - اور جنگ بندی کے آغاز پر غزہ کے بے گھر افراد کی گھروں میں واپسی کے وقت اسکریننگ کی شرط بھی رکھی تھی - وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر (جیک سلیوان) کا کہنا ہے کہ 'غزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلیے امریکہ اب بھی مصر میں کوششیں کر رہا ہے-
تبصرے