حماس سربراہ یحیٰ السنوار خود تو سرنگ سے غائب تھے لیکن ان کی کافی گرم پڑی تھی امریکی اخبارات نے کیا دعویٰ

یحیٰ السنوار

نیوز ٹوڈے :   صیہونی فوج جب سرنگ میں داخل ہوئی تو سنوار وہاں پر موجود نہیں تھے لیکن ان کی کافی گرم تھی بین الاقومی میڈیا نے کیا دعوٰی - جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے فلسطین کی مزاحمتی جماعت (حماس کے رہنما یحیٰ السنوار) کو تلاش کرنے کی دلچسپ تفصیلات سامنے آگئیں - امریکی اخبار "نیو یارک ٹائمز" کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ کو تلاش کرنے کیلیے امریکہ اور اسرائیل کی انٹیلیجنس فورس کو ملا کر ایک گروہ بنایا گیا ہے اور حماس سربراہ کو تلاش کرنے کیلیے زمین کے اندر سرائیت کرنے والے راڈار کا استعمال کیا گیا ہے - جنگ کے شروع میں یحیٰ السنوار الیکٹرانک پیغامات بھیجتے تھے جن کو بعد میں انہوں نے بند کردیا - جنگ کے شروع میں حماس سربراہ کی کالز پکڑنے میں جوائنٹ ٹیم کامیاب بھی ہو گئی تھی - نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل انٹیلیجنس کو اطلاع ملی کہ حماس سربراہ 8 بجے عبرانی خبرنامہ ضرور سنتے ہیں -

امریکی اخبار کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث حماس سربراہ نے موبائل فون کا استعمال چھوڑ دیا - جس کی وجہ سے اسرائیل نے غزہ کو ایندھن کی دوبارہ سپلائی شروع کی تاکہ یحیٰ السنوار دوبارہ موبائل استعمال کرنا شروع کریں اور اسرائیلی انٹیلیجنس ان تک پہنچ سکے ـ لیکن ایسا کچھ نہ ہوا - امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج جنوری میں اس غار تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہو گئی جہاں پر حماس سربراہ نے پناہ لے رکھی تھی - لیکن صیہونی فوج کے پہنچنے سے چند لمحے پہلے ہی یحیٰ السنوار نے وہ سرنگ چھوڑ دی تھی - نیویارک ٹائمز کے مطابق حماس سربراہ اتنی جلدی میں تھے کہ وہ دس لاکھ امریکی ڈالر غار میں ہی چھوڑ گۓ - بعض اخبارات کے مطابق صیہونی فوج کے وہاں پہنچنے پر حماس سربراہ تو موجود نہیں تھے لیکن ان کی کافی گرم تھی-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+