اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل کی زد میں آکر صیہونی بحری فوجی ہلاک

ڈرونز حملوں کی زد

نیوز ٹوڈے :  اسرائیل پر حملہ آور(حزب اللٰہ) کے ڈرونز کو نشانہ بنانے والے آئرن ڈوم میزائل کی زد میں آکر اسرائیل کی بحری فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا - اسرائیل کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللٰہ کی جانب سے بھیجے گۓ ڈرونز میں سےایک کشتی کے نزدیک آکر پھٹ گیا جس سے کشتی میں موجود اسرائیل کی بحری فوج کے دو جوان زخمی اور ایک ہلاک ہو گیا - اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 'جس وقت کشتی پر حملہ ہوا اس وقت اسرائیلی بحری فوج کی کشی عکا کے ساحل کے نیچے تعینات تھی - اس علاقہ سے حزب اللٰہ کے دو ڈرونز گزرے جن کو نشانہ بنانے کیلیے آئرن ڈوم سے میزائل داغے گۓ - صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں ڈرون کو گرانے کیلیے داغے گۓ میزائل نے ہی تو اپنا نشانہ تبدیل کرتے ہوۓ بحریہ کی کشتی کو تباہ تو نہیں کر دیا -

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ آئرن ڈوم نے کشتی کے عین اوپر ہی حزب اللٰہ کی میزائل کو نشانہ بنایا ہو لیکن اس بات کا امکان بہت کم ہے - لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللٰہ نے اپنے لیڈر (فواد شنکر) کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے اسرائیل پر آدھی رات کو بھر پور حملہ کرتے ہوۓ 320 راکٹ اور 100 سے زائد ڈرون برساۓ - الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللٰہ نے اسرائیل کے شمالی حصے میں بسے مختلف شہروں پر ڈرون ، طیارے اور راکٹ برساۓ حزب اللٰہ نے ان حملوں میں صیہونی فوج کی رہائش گاہوں اور آئرن ڈوم دفاعی سسٹم کو نشانہ بنایا - حزب اللٰہ کا کہنا ہے کہ 'ہم نے اپنے سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے 320 راکٹ داغے ہیں اور یہ ہمارے بدلے کا پہلا مرحلہ ہے'-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+