اسرائیل ، حزب اللٰہ کے حملوں میں ہونے والے نقصانات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے ، حسن نصراللٰہ

حسن نصراللٰہ

نیوز ٹوڈے :   لبنانی مزاحمتی جماعت (حزب اللٰہ کے سربراہ حسن نصراللٰہ) کے مطابق اسرائیل ، حزب اللٰہ کے حملوں سے ہوۓ نقصانات کو چھپا رہا ہے - لبنان کی مزاحمتی جماعت حزب اللٰہ کا اپنے کمانڈر (فواد شنکر) کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے کیے گۓ اسرائیل پر ڈرون اور راکٹ حملوں اور اسرائیل کے کیے گۓ حزب اللٰہ کی تنصیبات پر حملوں کے دعوے کا جواب دیتے ہوۓ حزب اللٰہ کے سربراہ حسن نصر اللٰہ نے کہا کہ صیہونی فوج نے حزب اللٰہ کے حملے سے 30 منٹ پہلے ہی لبنان پر حملے شروع کر دیے تھے - لیکن اسرائیلی حملے ہمارے آپریشن پر اثر انداز نہ ہو سکے ـ حسن نصراللٰہ کے مطابق ہم نے اپنے کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کیلیے اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا تھا -

ہمارا مقصد تل ابیب ایئر پورٹ اور وزارت خارجہ کے دفتر کو نشانہ بنانے کا نہیں تھا - حز ب اللٰہ سربراہ کے مطابق اسرائیل کے اندر 110 کلو میٹر تک اور تل ابیب شہر سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر موجود اسرائیلی انٹیلیجنس کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے - حسن نصر اللٰہ کے مطابق ہمارے تمام ڈرونز بغیر کسی رکاوٹ کے اسرائیلی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گۓ - اسرائیل پر حملے کے فوراً بعد ٹی وی پر جاری کردہ اپنے خطاب میں حزب اللٰہ کے سربراہ حسن نصراللٰہ نے کہا کہ ہمارے اسرائیل پر حملے میں تاخیر خطے میں بڑے پیمانے پر اسرائیل اور امریکی فوج کی نقل و حرکت ، جنگ بندی مذاکرات اور کچھ دوسری وجوہات کی وجہ سے ہوئی - حسن نصراللٰہ نے کہا کہ صیہونی فوج کا یہ دعویی غلط ہے کہ اس نے لبنان پر حملے میں ہمارے اسٹریٹجک میزائلوں کو تباہ کیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+