یورپی ملک اسپین نے ڈٰیجیٹلز نوماڈز کو ویزے کے ساتھ 15 ہزار یورو مالی مدد دینے کا کیا اعلان
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : یورپی ملک نے ورک فرام ہوم کرنے والے افراد کو اپنے ملک شفٹ ہونے پر 15 ہزار یورو معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا - دنیا کے کئی ملکوں نے ورک فرام ہوم کرنے والے لوگوں کیلیے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا ہے - لیکن یورپ کا ایک ایسا ملک بھی ہے جو وہاں پر شفٹ ہونے والے افراد کو ساتھ میں معاوضہ بھی دے گا - ورک فرام ہوم اکثر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جا رہا ہے - یعنی دفتر جانے کی ضرورت ہی نہیں بلکہ الٹا وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ دنیا بھی گھوم رہے ہیں - ایسے لوگوں کیلیے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاع استعمال ہوتی ہے - اسسپین کا ایک ایسا حصہ بھی ہے جس نے ڈیجیٹل نوماڈز کو وہاں شفٹ ہونے پر مالی امداد کی پیش کش بھی کی ہے - (پرتگال کی سرحد کے ساتھ لگا اسپین کا حصہ ایکسٹریمنڈورا) ڈیجیٹل نوماڈز کو یہ آفر دے رہا ہے - ایکسٹریمنڈورا کی حکومت نے ڈیجیٹل نوماڈز کو وہاں منتقل ہونے پر 15 ہزار یورو تک مالی مدد دینے کی پیش کش کی ہے -وہاں کی حکومت نے اس پروگرام کیلیے 20 لاکھ یورو کی رقم مختص کی ہے - اور فی الحال صرف 200 ڈیجیٹل نوماڈز کو اس پروگرام کے تحت رقم مہیا کی جائے گی -
اسپین کے دوسرے حصوں کی طرح اس علاقہ میں اخراجات زندگی بہت کم ہیں ـ میڈرڈ اور دوسرے علاقوں کی نسبت اس علاقہ میں ٹرانسپورٹ اور یوٹیلیٹی کے اخراجات 30 فیصد تک کم ہیں - اس علاقہ کا فائبر آپٹک نیٹ ورک بھی دوسرے خطوں کی نسبت بہت بہتر ہے ـ ایکسٹریمنڈورا کی طرف سے ایسے ڈیجیٹل نوماڈز کو ترجیح دی جاۓ گی جو اندسٹری کے شعبہ سے تعلق رکھتے ہوں اور باصلاحیت ہوں - ان افراد کو اپنا کام آن لائن کرنا ہوگا اور کم از کم سال تک اس علاقہ میں رہنا ہوگا - 30 سال سے کم افراد اور عورتوں کو ا س پروگرام کے مطابق 10 ہزار یورو دیے جائیں گے - جبکہ اس سے کم عمر کے افراد کو 8 ہزار یورو ملیں گے - 2 سال بعد 30 سال سے کم افراد اور خواتین کو مزید 5 ہزار یورو ملیں گے جبہ دیگر کو 4 ہزار اس پروگرام پر ستمبر 2024 سے کام شروع کر دیا جاۓ گا -
تبصرے