سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے نئے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے

عمرہ زائرین

نیوز ٹوڈے :    سعودی عرب نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے نیا ویزا پروگرام متعارف کرایا ہے۔

 سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس ویزا پروگرام کو 'براہ راست عمرہ پروگرام' کا نام دیا ہے جس میں کمپنیوں کو حجاج کرام کو براہ راست خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے ویزا پروگرام کا مقصد مملکت میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا اور اسلامی نقطہ نظر سے عمرہ زائرین کو تاریخی مقامات کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس پروگرام کا ایک مقصد عمرہ زائرین کو ٹور کمپنیوں کے انتظام و انصرام میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ 2023 میں 1.35 ملین مسلمانوں نے عمرہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس کا سفر کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+