دو چینی کمپنیوں کا پاکستان میں ٹیکسٹائل کے خام مال کے پلانٹ لگانے کا اعلان
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : 9ویں کلر اینڈ کیم نمائش میں شرکت کرنے والی 2 چینی کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ایکسپو سینٹر لاہور میں 9ویں کلر اینڈ کیم نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔ رنگوں، کیمیکل اور متعلقہ شعبوں کی نمائش میں 300 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔
نمائش میں شریک 2 چینی کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے، چینی کمپنیاں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے سستا خام مال تیار کریں گی۔نمائش کے کنوینر عبدالرحیم چغتائی کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کاری سے مقامی صنعت ترقی کرے گی، حکومت نے غیر ملکی کمپنیوں کو 10 سال کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔
تبصرے