حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ ہونے کا امکان

حج پالیسی

نیوز ٹوڈے :    وزارت مذہبی امور نے آئندہ سال 2025 کے لیے حج پالیسی کی تیاری تیز کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق حج پالیسی کا اعلان آئندہ ماہ ستمبر میں کیے جانے کا امکان ہے۔پرائیویٹ حج اور سرکاری حج سکیم کے کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی اور طویل اور مختصر مدت کی حج سکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کی جانب سے حج انتظامات سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، نئی پالیسی میں عازمین حج کی شکایات کے ازالے اور نئی سہولیات فراہم کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں امیگریشن کے انتظامات روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر کیے جائیں گے اور سعودی حکام سے آئندہ سال حج کے دوران لاہور ایئرپورٹ کو روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+