ایران جانے والے زائرین کے ٹور آپریٹرز کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں
- 26, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : ایران جانے والے زائرین کے لیے ٹور آپریٹرز کی جانب سے سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔
بے ضابطگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے ٹور آپریٹرز کی بوگس بسوں اور ڈرائیوروں کے گوادر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ ایران نے بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کو زیارت کے لیے پرمٹ جاری کیے تھے تاہم ڈومیسٹک ٹور آپریٹرز نے نظم و ضبط برقرار نہیں رکھا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹور آپریٹرز نے گاڑیوں کے غلط نمبر اور ڈرائیوروں کے نام فراہم کیے تھے، ان بے ضابطگیوں کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا، بس میں 51 افراد سوار تھے، 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے، زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔
تبصرے