ایڈونچر سے محبت کرنے والی 102 سالہ خاتون نے اسکائی ڈائیونگ کرکے سب کو حیران کردیا

معمر خاتون

نیوز ٹوڈے :    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون نے 102 سال کی عمر میں سکائی ڈائیونگ کر کے برطانیہ کی معمر ترین سکائی ڈائیور بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مینیٹ بیلی نامی معمر خاتون نے اپنی 102ویں سالگرہ پر باسل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا اور جہاز سے اسکائی ڈائیو کیا۔

اسکائی ڈائیونگ کے بعد بات کرتے ہوئے بیلی نے کہا کہ یہ قدرے مشکل تھا، مجھے ڈائیونگ کے دوران سانس کی تکلیف تھی اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں نے آنکھیں بند کر لی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں صرف 80 اور 90 کی دہائی کے دوسرے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہاریں اور آگے بڑھیں۔

اس سے قبل مینیٹ بیلی نے اپنی 100ویں سالگرہ پر انگلینڈ کے سلور اسٹون فارمولا ریسنگ ٹریک پر 130 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فراری چلا کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔برطانیہ کے معمر ترین پیراشوٹسٹ کا اعزاز اس سے قبل مینیٹ بیلی کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں 101 سال اور 38 دن کی عمر میں اسکائی ڈائیو کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+