غزہ کے معصوم لوگوں کے قتل عام کیلیے امریکہ کا 500 واں فوجی امدادی سامان کا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا

سامان کا طیارہ

نیوز ٹوڈے :   امریکہ کا اسرائیل کیلیے فوجی امداد لانے والا 500 واں طیارہ بھی اسرائیل پہنچ گیا ـاسرائیل کے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 'فوجی سامان پہنچانے والا امریکہ کا 500 واں جہاز بھی اسرائیل پہنچ گیا ہے'-7 اکتوبر 2023 سے لے کر آج تک امریکہ 50 ہزار ٹن سے بھی زیادہ فوجی امداد مختلف راستوں سے اسرائیل پہنچا چکا ہے - اس امدادی سامان میں گولہ بارود ، دفاعی سامان اور بکتر بند گاڑیاں شامل ہوتی ہیں -

اکتوبر 2023 سے حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہونےو الی جنگ کے بعد سے جوبائیڈن انتظامیہ اسرائیل کی فوجی امداد کیلیے 17 ارب ڈالر کی مظوری دے چکی ہے - اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے ہر سال 3 ارب ڈالر سے زائد کی امداد مہیا کی جاتی ہے - امریکہ اور یورپی ملکوں کی فوجی امداد سے اسرائیل 7 اکتوبر سے لے کر آج تک غزہ کے 40 ہزار 4 سو معصوم لوگوں کا قتل عام کر چکا ہے اور 90 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو زخمی کر چکا ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+