اسرائیلی مذاکراتی ٹیم اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات

نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :  غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر اسرائیلی سربراہ (نیتن یاہو) کے اپنی مذاکراتی ٹیم سے اختلافات بڑھنے لگے ہیں - برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے جنگ بندی مذاکرات میں مصر سے ملحقہ غزہ پٹی کے فلاڈیلفی کاریڈار کا قبضہ دینے سے انکار کر دیا - حالانکہ اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم کسی حتمی مذاکرات میں کسی حتمی فیصلے پر پہنچنے کیلیے اس حصے کا قبضہ چھوڑنے کے حق میں تھی - اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ کہا کہ 'اسرائیل کسی بھی حال میں فلاڈیلفی راہداری کا قبضہ نہیں دے گا' -

اور نہ وہاں پر قائم اپنی چیک پوسٹیں ختم کرے گا ـمیڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی مذاکراتی ٹینم نے اس معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت کرتے ہوۓ شرائط میں نرمی پیدا کرنے پر زور دیا ہے -جاری ہفتے اسرائیل کے میڈیا چینلز پر بھی اسرائیل کے انٹیلیجنس چیف کی سربراہی میں ہونےو الے اجلاس کے دوران اسرائیل کی جنگ بندی مذاکراتی ٹیم اور نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں -میڈیا کے مطابق بیتن یاہو مذاکراتی ٹیم کی جانب سے جنگ بندی مذاکرات کے دوران زیادہ رعایتیں دینے پر نالاں ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+