روس ، یوکرین جنگ بنی بھارتی شہر سورت کے 63 مزدوروں کی خود کشی کی وجہ

روس ، یوکرین جنگ

نیوز ٹوڈے :   روس ، یوکرین جنگ اور بھارتی شہر سورت میں ہونےو الی خود کشیوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے - روس ، یوکرین جنگ کی وجہ سے ہزاروں میل دور بھارتی شہر سورت میں لوگ خود کشیاں کرنے لگے - (بھارت کے مغرب میں واقع ریاست گجرات کے شہر سورت ) ہیروں کا کاروباری مرکز ہے - اس شہر کے 6 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کام سے وابستہ ہیں - دنیا کے 80 فیصد ہیروں کی تراش خراش کا کام سورت شہر کے باسی کرتے ہیں - اس شہر میں ہیروں کی صنعت کو پہلے ہی کئی مسائل کا سامنا تھا مثال کے طور پر افریقہ کی سیلابی صورتحال ، مغرب سے ہیروں کی ڈیمانڈ میں کمی ، چین کو ہیروں کی برآمدات میں اتار چڑھاؤ اور اوپر سے فروری 2022 میں روس یوکرین جنگ کا آغاز -جنگ کی وجہ سے روس پر لگائی گئی پابندیوں میں روسی ہیرے بھی شامل تھے جس سے سورت اچانک مالی بحران کا شکار ہو گیا -

روس کے یوکرین پر حملے کی وجہ سے یورپی یونین اور جی 7 ملکوں نے بھارت کو روسی ہیروں کی در آمد پر پابندی لگا دی جس سے بھارت میں ہیروں کی صفائی میں استعمال ہونےو الے اہم خام مال کی قلت ہو گئی - پابندی لگنے سے بھارت کو ہیروں سے ہونے والی آمدنی میں ایک تہائی تک کمی ہو گئی - پچھلے 16 مہینوں میں بھارتی شہر سورت میں ہیروں کا کام کرنے والے 63 مزدور خود کشی کر چکے ہیں ـ میڈیا کے مطابق ان کی خود کشی کی وجہ مالی پریشانیاں ہیں - اس کے علاوہ ہزاروں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا ان کو تنخواہوں کی کٹوتیوں کا سامنا ہے - بھارتی خام مال کی 30 فیصد سے زیادہ سپلائی روس کی "الروسا کان" سے ہوتی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+