بنگلہ دیش انصار فورس اور طالب علموں کے درمیان جھگڑا ، 50 افراد زخمی
- 27, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : بنگلہ دیش میں طالب علموں اور انصار فورس کے جوانوں کے مابین تصادم سے کئی افراد زخمی ہو گۓ- بگلہ دیش کے دارالحکومتی شہر (ڈھاکا) میں طالب علموں اور پیرا ملٹری فوج انصار فورس کے جوانوں کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی جس سے دونوں فریقین کے اجتماعی طور پر 50 سے زیادہ افراد زخمی ہو گۓ -بنگلہ دیش کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے مابین اتوار کی رات شروع ہونے والا یہ تصادم ایک گھنٹے تک جاری رہا - جس کے بعد فوج نے آکر حالات کو کنٹرول میں کیا ـ تصادم کی وجہ انصار فورس کے جوانوں کی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرنا بنی -
انصار فورس کے جوان سڑک بند کیے احتجاج کر رہے تھے کہ ہزاروں کی تعداد میں طالب علم ڈنڈے سوٹے اٹھاۓ وہاں پہنچ گۓ - اور دونوں گروہوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا - ایک طالب علم کے مطابق وہ یونیورسٹی میں سیلاب متاثرین کیلیے فنڈ جمع کر رہے تھے - تو انہیں خبر ملی کہ انصار فورس نے حکومتی عہدہ داروں کو سیکریٹریٹ میں بند کر رکھا ہے - جس کے بعد طالب علم سیکریٹریٹ کی طرف بڑھے - ڈاکٹر یونس کی قیادت میں قائم عبوری حکومت نے انصار فورس کے ڈپٹی کمنڈنٹ سمیت 9 اعلٰی عہدہ داروں کا تبادلہ کر دیا -
تبصرے