اسرائیل نے کی تیاری مسجد اقصٰی پر حملے کی

        نیوز ٹوڈے :  کچھ دنوں میں ہی یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ پر حملہ کر سکتے ہیں اسرائیل کے میڈیا نے کیا دعوٰی ـ اسرائیل کے میڈیا کا کہنا ہے کہ یہودی قابضین اگلے چند ہفتوں میں مسجد اقصٰی پر دھاوا بولیں گے ـ  اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو حکومت مسجد اقصیٰ پر یہوددی قابضین کے اس حملے کو سپورٹ کرے گی ـ اسرائیل کے وزارت ثقافت ان قابضین کی مدد کیلیے 5 لاکھ 4 ہزار ڈالر فنڈ جاری کرے گی ـ اسرائیل کی وزارت ثقافت مسجد اقصیٰ پر غیر قانونی حملے کیلیے  پولیس کو اجازت دلوانے کیلیے وزارت قومی سلامتی سے اجازت لینے  کی کوشش کر رہی ہے ـ

       اسرائیل کے آرمی ریڈیو کو انٹر ویو دیتے ہوۓ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر (اتمار بین گویر)  نے بیت المقدس میں یہودیوں کیلیے عبادت گاہ کی تعمیر کی اجازت دیتے ہوے کہا کہ 'میری ہمیشہ سے پالیسی رہی ہے کہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گا تعمیر ہو ـ انتہا پسند وزیر اتمار بین گویر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو ان کی پالیسی سے آگاہ تھے' ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+