ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن جبر کی مخالفت اور ظالم سے دشمنی ضرور نبھاۓ گا

   نیوز ٹوڈے : "ایران کسی کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن کسی بھی جبر کی مخالفت اور ظالم کے ساتھ دشمنی ضرور نبھاۓ گا"  ـ ایران کے نۓ صدر (پزشکیان) نے کہا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی کا مقصد امن قائم کرنا اور دوسرے ملکوں کے ساتھ رابطے بڑھانا ہے ـ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کسی کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتا لیکن اگر کوئی ایران کی مخالفت کرے گا اور اس کے خلاف جاۓ گا تو اس کے ساتھ دشمنی ضرور نبھائی جاۓ گی ـ ایران کے نۓ صدر کی کابینہ کے ساتھ پہلی ملاقات میں (ایران کے سپریم لیڈر آیت اللٰہ خمینی) نے کہا کہ وہ مصنوعی ضمانت کا اعلٰی ترین معیار قائم کریں اور اور اے آئی سائنسز میں اپنا ڈھانچہ قائم کریں ـ

    سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کبھی ایران کی پہچان قالینیں اور تیل سے ہوتی تھی لیکن آج ایران کی پہچان علاقائی طاقت اور اسٹریٹجک کی گہرائی ہے ـ اس موقع پر ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر ایران اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے روابط قائم کر لے تو اس پر امریکہ کی لگائی گئی پابندیاں بے سود ہو جائیں گی ـ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی ملک ایک ہو گۓ ہیں انہوں نے اپنی سرحدیں ایک دوسرے کیلیے کھول دی ہیں کرنسی ایک  کر لی ہے ـ اور ہم مسلمان ملک الٹا ایک دوسرے سے دور جارہے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+