برطانیہ کی جیلیں ہوئیں قیدیوں کیلیے تنگ

    نیوز ٹوڈے :  برطانیہ کی جیلوں میں صرف 100 مرد قیدیوں کو قید کرنے کیلیے جگہ خالی رہ گئی ـ برطانیہ کے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے آج تک کبھی بھی برطانیہ کی جیلوں میں اتنے قیدی قید نہیں ہوۓ ـ برطانوی حکومت نے قیدیوں کو جیل میں جگہ خالی ہونے تک قیدیوں کو تھانوں میں ہی بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے ـ

    برطانیہ کے وزیر اعظم (سرکئیر اسٹارمر) نے وزیر اعظم میں خطاب کے دوران کہا کہ حکومت کو روزانہ جیلوں کی صورتحال کو دیکھنا پڑ رہا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ جیلوں میں مزید کتنے قیدیوں کی گنجائش باقی ہے ـ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ نہایت شرمناک صورتحال ہے اور ملک کے کسی بھی وزیر اعظم کو آج تک ایسی صورتحال کا سامنا نہیں ہوا جیلوں میں جگہ بنانے کیلیے حکومت کے نۓ فیصلے کا اعلان کرتے ہوۓ برطانوی وزیر انصاف (شبانہ محمود) نے  40 فیصد سزا کاٹنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ـ قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ ستمبر سے شروع ہوگا ـ اور شروع میں ساڑھے 4 ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے ـ خطرناک  اور جنسی جرائم میں قید قیدی اس رعایت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتےـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+