فلسطینیوں نے غزہ میں ایندھن کی کمی کو پورا کرنے کا حل نکال لیا
- 28, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : غزہ کے باسیوں نے پلاسٹک سے ڈیزل بنا کر ایندھن کی عارضی کمی کا حل نکال لیا ـ غزہ میں اسرائیل کی لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے ایندھن کی شدید قلت پیدا ہو گئی ـ جس کا حل فلسطینیوں نے کوڑا اور پلاسٹک جلا کر ڈیزل بنا کر نکال لیا ـ "الجزیرہ" کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی عوام نے پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا حل پلاسٹک جلا کر اس سے ڈیزل حاصل کرکے نکال لیا ہے ـ
جسے وہ اپنی ایندھن کی کمی کو پورا کرنے میں استعمال کر رہے ہیں ـ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پلاسٹک اکٹھی کرکے اسے آگ کی بھٹی میں ڈال کر پگھلایا جاتا ہے اور اس مائع سے ڈیزل حاصل کیا جاتا ہے ـ الجزیرہ کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل روک رکھی ہے ـ اور مصر کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھی اسرائیل کا قبضہ ہے جس سے غزہ میں ایندھن کی شدید قلت پڑ چکی ہے ـ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ماہرین اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور کوڑا جلا کر ڈیزل حاصل کرنے کا عمل ماحول اور خود ان افراد کیلیے بھی جو کہ یہ کام سرانجام دیتے ہیں ، نقصان دہ ہے ـ
تبصرے