آسٹریلوی حکومت نے غیر ملکی طالب علموں کے داخلہ کے کوٹہ میں کمی کر دی

      نیوز ٹوڈے : آسٹریلوی حکومت نے غیر ملکی  طالب علموں کے کوٹہ میں کمی کا اعلان کردیا ـ آسٹریلیا کی حکومت نے یونیورسٹیوں میں  2025 میں غیر ملکی طالب علموں کے داخلوں میں کمی کا اعلان کر دیا ـ بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی وزارت تعلیم نے 2025 میں صرف 2 لاکھ 70 ہزار غیر ملکی طالب علموں کو داخلہ دینے کا اعلان کیا ہے ـ آسٹریلیوی وزیر تعلیم (جیسن کلیئر) کے مطابق آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طالب علموں کی تعداد کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے قبل کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہو چکی ہے ،

       اور پرائیویٹ اداروں میں پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے ـ جیسن کلیئر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی طالب علموں کو زیدہ داخلے دینے اور دوسرے ممالک سے آۓ افراد کی وجہ سے مقامی سطح پر آسٹریلیا کے گھروں کے کرایوں میں اضافہ ہو چکا ہے ـ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم نے کہا کہ سال 2025 میں آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں صرف ایک لاکھ 4 ہزار طالب علموں کو اور پیشہ ورانہ  95 ہزار افراد کو کورسز میں داخلہ دیا جاۓ گا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+