جاپان میں خطرناک سمندری طوفان (شانشان) کے خطرے کی وجہ سے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی
- 29, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : جاپان میں خطرناک سمندری طوفان (شانشان) کے ساۓ منڈلانے لگے ـ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ـ جاپان میں خطرناک سمندری طوفان شانشان کا خطرہ بڑھنے لگا جس سے جاپان میں ہنگامی حالت سے نمٹنے کی تیاریاں کی جانے لگیں ـ سمندری طوفان شانشان کے زیر اثر جاپان کے جنوب مغرب کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے ـ یہ سمندری طوفان جاپان کے جزیرہ (کیوشو) کی جانب 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے ـ کیوشو کے ایئر پورٹ سے سینکڑوں نیشنل اور درجنوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ـ
بدھ سے جمعہ تک ٹرینوں کی آمدو رفت بھی روک دی گئی ہے ـ سمندری طوفان شانشان کے زیر اثر آنے والے علاقوں سے 8 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو بھی ان علاقوں سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے ـ اور طوفان کی زد میں آنےو الے علقوں میں درجنوں فیکٹریوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے ـ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چلنے ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ـ ایک دو دن بعد سمندری طافان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا کر جاپان کے مشرقی اور وسطی علاقوں کی جانب چلا جاۓ گا ـ
تبصرے