بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے دو سویڈش ملزمان پر فرد جرم لگا دی گئی

      نیوز ٹوڈے : سویڈن میں پچھلے سال کئی مرتبہ قرآن کی بے حرمتی کرنے اور قرآن پاک کو جلانے کے جرم میں دو افراد پر فرد جرم لگا دی گئی ـ عرب میڈیا کی دی گئی خبر کے مطابق سویڈن کے پراسیکیوٹر نے کہا ہے ـ کہ دونوں ملزمان (سلوان مومیکا اور سلوان نجم) نے 4 دفعہ کسی نسلی یا قومی جماعت کے خلاف اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے ـ ملزمان پر فرد جرم لگاتے ہوۓ کہا گیا کہ 'ان دونوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی قرآن پاک کو جلایا اور مسلمانوں کے خلاف نازیبا الفاظ بکے '  ـ

        سینیئر پراسیکیوٹر( آینا ہینکو) نے کہا کہ دونوں ملزمان پر 4 مرتبہ ایسے بیانات جاری کرنے اور قرآن کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کا مقدمہ چلایا گیا ہے ـ ان کی یہ حرکت مسلمانوں کے ساتھ ان کے عقیدے کی وجہ سے ان کی توہین کرنا ہے ـ سینیئر سویڈش پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان دونوں ملزمان کے جاری کردہ بیانات اور ان کا قرآن پاک کو جلانا نسلی یا قومی جماعت کو اشتعال انگیزی کیلیے ابھارنے کی دفعات میں آتے ہیں ـ اس لیے ان پر عدالت میں مقدمہ چلانا ضروری ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+