پچھلے 24 گھنٹوں سے غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں مزید 58 فلسطینی شہید
- 29, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملوں میں 24 گھنٹوں میں مزید 58 فلسطینی شہید ہو گۓ ـ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کے حملے لگاتار جاری ہیں ـ پچھلے چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے اسرائیلی حملوں میں 58 فلاسطینی شہید ہو گۓ ـ جس سے غزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے معصوم فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 500 سے اوپر جا چکی ہے ـ الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں جاری حملوں میں ایک اور فلسطینی صحافی کو بھی شہید کر دیا گیا ہے ـ شہید ہونے والے صحافی فوٹو (جرنلسٹ محمد ابدر بو) تھے ـ
صیہونی فوج نے مغربی کنارے پر حملے کرکے مزید 9 فلسطینیوں کو بھی شہید کر دیا ـ اور کئی افراد کو گرفتار کر لیا ـ ان حملوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں ـ غزہ جنگ بندی معاہدے کے ایک نۓ دور کیلیےاسرائیل کا مذاکراتی وفد آج قطر پہنچے گا ـ اس سے قبل قاہرہ میں ہونے والا مذاکراتی دور بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گیا تھا ـ جس میں حماس نے ثالثوں کی پیش کردہ تجاویز مسترد کر دی تھیں ـ
تبصرے