کیپیٹل ہل پر حملے کے پہلے مجرم کو سزا سنا دی گئی

    نیوز ٹوڈے : واشنگٹن میں (کیپیٹل ہل) پر حملہ کیس کے پہلے مجرم  کو 4 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ـ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے مجرم "مائیکل اسپارکس" کو ڈسٹرکٹ کورٹ نے 4 سال اور 5 مہینے کی قید اور اس کے ساتھ 200 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی ہے سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ  سزا کے اختتام پر مجرم پر 3 سال تک نظر رکھی جائے گی ـ امریکی اخبار کے مطابق مجرم مائیکل اسپارکس کو مارچ میں  وفاقی جیوری نے شہر میں بد نظمی پھیلانے میں قصوروار قرار دیا تھا ـ مائیکل کو 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ  کئی معمولی نوعیت کے جرائم میں بھی ملوث قرار دیا گیا تھا ۔

      ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتیوں کے کیپیٹل ہل پر کیے گۓ حملوں کے موقع پر مائیکل ہل اور اس کے ساتھیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مسلسل کہہ رہے تھے کہ ہم اس عمارت میں داخل ہو گۓ ہیں کیپیٹل ہل پر ہوۓ حملے سے 3 دن پہلے بھی مائیکل  نے ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس میں کہہ رہا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ ان باغیوں کو  گھسیٹ کر باہر نکالا جاۓ  ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+