غزہ میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر حملے کی وجہ سے ورلڈ فوڈ پروگرام نے امدادی کام روک دیا

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے حملے کے بعد (یونائیٹڈ  نیشن ورلد فوڈ پروگرام) نے اپنے عملے کے افراد کوکام کرنے سے روک دیا ـ اقوام متحدہ کے ذیلی ادراہ ورلد فوڈ پروگرام کی گاڑی پر صیہونی فوج کے حملے کے بعد غزہ میں اپنے کارکنوں کو دوسرا حکم آنے تک کسی بھی نقل و حرکت سے روک دیا ـ صیہونی فوج نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر سیدھی فائرنگ کی جس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے اپنے ذیلی ادارے کے عملے کو کسی قسم کی نقل وحر کت سے روک رکھا ہے ـ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق جن گاڑیوں پر صیہونی فوج نے حملہ کیا ہے ان کو اسرائیلی حکام کی اجازت لینے کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں کام جاری رکھنے کا حکم جاری کیا تھا  ، لیکن اس کے باوجود صیہونی فوج کے اہلکاروں نے غزہ پل کے نزدیک ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی ـ

        جاری کردہ بیان کے مطابق اس حملے میں ورلڈ فوڈ  پروگرام کے عملے کے ارکان محفوظ رہے لیکن گولیوں سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ـ ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا تھا کہ البتہ جنگ کے دوران ہمارے ارکان پر یہ پہلا حملہ نہیں ہوا لیکن اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو براہ راست پہلی مرتبہ صیہونی فوج نے نشانہ بنایا ہے ـ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق ان کی گاڑی پر صیہونی فوج کی چیک پوسٹ سے کچھ میٹر کے فاصلے پر فائرنگ کی گئی ـ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی طرف سے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+