اسرائیل ، غزہ میں 3 دن حملے روکنے پر رضامند ہو گیا

    نیوز ٹوڈے : غزہ میں پولیو ویکسین کی مہم کیلیے اسرائیل 3 دن تک جنگ روکنے کیلیے تیار ہو گیا ـ اسرائیل نے غزہ میں پولیو ویکسین کی مہم کیلیے 3 دن تک غزہ پر حملے روکنے کیلیے راضی ہو گیا ـ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل پولیو ویکسینیشن کیلیے صبح 6 بجے سے لے کر شام 3 بجے تکا غزہ پر حملے روکنے کیلیے رضا مند ہوا ہے ـ غزہ میں پولیو ویکسین کی مہم کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جاۓ گا ـ اس دوران غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفہ ہوگا ـ دوسری طرف فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے بھی پولیو ویکسینیشن مہم کیلیے اقوام متحدہ کی پیش کردہ  انسانی بنیادوں پر وقفے کی درخواست منظورکر لی ہے ۔

        حماس رہنما (باسم نعیم) کے مطابق حماس اقوام متحدہ کی پولیو ویکسینیشن مہم میں مکمل تعاون کیلیے تیار ہے ـ غزہ میں 5 دن قبل ایک 10 سالہ بچی میں پولیو  کا وائرس پایا گیا تھا ـ غزہ میں 25 سال بعد سامنے آنے والا پولیو کا یہ پہلا کیس ہے ـ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کی ویکسین پلانے کی ضرورت ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+