پچھلی دو دہائیوں میں مغربی کنارے پر صیہونی فوج کا بڑا آپریشن ، القدس کمانڈر سمیت 18 افراد شہید

     نیوز ٹوڈے : فلسطین کے مغربی کنارے پر صیہونی  فوج کے حملے جاری ، اسلامی جہاد کے ایک کمانڈر سمیت 18 افراد شہید  ـ مقبوضہ مغربی کنارے صیہونی فوج کا آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا ـ صیہونی فوج کے حملوں میں 18 مزید فلسطینی شہید ہو گۓ ـ طولکرم کے علاقہ میں صیہونی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوان 26 سالہ (محمد جابر ابو شجاع القدس بریگیڈ کے سربراہ) سمیت 18 افراد شہید ہو گۓ ـ جاری سال اپریل کے مہینے میں صیہونی فوج نے طولکرم کے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر ہوۓ حملے میں القدس بریگیڈ کے اس 26 سالہ کمانڈر کی شہادت کا دعوٰی کیا تھا جو کہ  کچھ دنوں بعد سامنے آ گۓ ـ صیہونی فوج نے ایک دن پہلے مغربی کنارہ کے متعدد شہروں اور پناہ گزین کیمپوں میں آپریشن کیا ـ

       پچھلی دو دہائیوں میں ہونےو الے اس  اسرائیلی فوجی آپریش کو بڑا آپریشن مانا جا رہا ہے  ـ صیہونی فوجی طیاروں نے غزہ پٹی پر خان یونس  ، غزہ شہر اور رفع پر بھی بمباری کی ۔ پچھلے 24  گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزید 70 سے زائد افراد شہید ہوگۓ ہیں ـ صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر بھی براہ راست فائرنگ کی ـ صیہونی فوج نے لبان میں حزب اللٰہ کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے جواب میں حزب اللٰہ نے مقبوضہ گولان میں اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+