اسرائیلی عوام کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال کا اعلا ن
- 02, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : (اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو) کے خلاف ملک بھر میں اسرائیلی عوم کے بڑے مظاہرے جاری ہیں - حماس کی قید میں موجود 6 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہو نے کے بعد اسرائیل کی عوام بن یامین نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کرتی سڑکوں پر نکل آئی - مقبوضہ "بیت المقدس اور تل ابیب" میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہوۓ -اسرائیلی عوام نے نیتن یاہو کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعروں کے دوارن اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جاۓ - حماس کی قید میں موجود اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے اسرائیل میں مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے ـ جس کی حمایت کرتے ہوۓ اسرائیل کی طاقتور ٹریڈ یونین (ہسدورت) نےاسرائیل میں مکمل ہڑتال کا علان کرد یا -
ٹریڈ یونین کا کہنا تھا کہ اب صرف ہم ہی ان لوگوں کو جھنجھوڑ سکتے ہیں جن کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے -آج پورے اسرائیل میں ہڑتال ہوگی ـ ان کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ سیاسی وجوہات کی وجہ سے نہیں ہو رہا اور یہ ہمیں ناقابل منظور ہے ـ ٹریڈ یونین کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ سب سے اہم یہ معاہدہ ہے لیکن ہمیں معاہدے کی جگہ لاشیں موصول ہو رہی ہیں - ٹریڈ یونین کے رہنما نے کہا کہ 'اسرائیل کا سب سے بڑا ایئر پورٹ بن گوریون ایئر پورٹ بھی صبح 8 بجے بند کر دیا جاۓ گا-دوسری طرف ٹریڈ یونین کے سربراہ کی اسرائیل میں مکمل ہڑتال کے اعلان پر اسرائیل کے وزیر خزانہ نے اسے دھمکیاں دینا شروع کرد یں - انہوں نے کہا کہ 'جو شخص بھی ہڑتال کرے گا اسے تنخواہ نہیں دی جاۓ گی-
تبصرے