نائجیریا میں مچائی سیلاب نے تباہی ، 200 افراد ہلاک
- 02, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : نائجیریا میں مچائی سیلاب نے تباہی ، 200 نائجیرین ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ، انسفراسٹرکچر کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا - کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئیں - بین الاقومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق "ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی" کا کہنا ہے کہ 'نائجیریا کی 36 میں سے 28 ریاستیں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں ان کے انفراسٹرکچر اور ناقص ڈیموں کی وجہ سے 200 افراد اپنی جان سے گۓ اور لاکھوں افراد کی چھتیں چھن گئیں - ایجنسی کا کہنا ہے کہ بے گھر افراد کو عارضی طور پر پناہ گاہوں میں پہنچنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں-
ایجنسی کے مطابق سیلاب سے ایک لاکھ سات ہزار ایکڑ پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو چکی ہیں ـ جس سے سیلاب سے متاثرہ عالقوں میں خوراک کی قلت کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے - ایجنسی کا کہنا ہے کہ آںے والے دنوں میں سیلاب سے مزید تباہی پھیل سکتی ہے - کیونکہ سیلابی پانی وسطی اور جنوبی ریاستوں کی جانب نیچے کی طرف بہہ رہا ہے - میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نائجیریا میں آںےو الا سب سے خطرناک سیلاب 2022 میں آیا تھا جس میں 600 افراد ہلاک اور 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گۓ تھے -
تبصرے