حماس رہنما کے مطابق اسرائیلی یرغمالی حماس کی وجہ سے نہیں بلکہ صیہونی فوج کے حملے میں ہلاک ہوۓ

حماس کے رہنما

نیوز ٹوڈے :   فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس نے بیان جاری کیا ہے کہ جو اسرائیلی یرغمالی ہلاک ہوۓ ہیں وہ صیہونی فوج کے حملوں کا شکار ہوۓ ہیں - (حماس رہنما عزت الشریق) کا کہنا ہے 'کہ رفع شہر کی ایک سرنگ میں 6 اسرائیلی یرغمالی صیہونی فوج کے فضائی حملے میں مارے گۓ تھے - ان میں امریکی ، اسرائیلی اور ایک روسی اسرائیلی شہری بھی شامل تھا - حماس رہنما کے مطابق ہم اپنے قیدیوں کا امریکی صدر سے زیادہ خیال رکھتے ہیں - انہی قیدیوں کی وجہ سے ہم نے اسرائیلی جنگ بندی تجاویز اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو قبول کیا تھا - مگر اسرائیلی وزیر اعظم نے اسے ماننے سے انکار کر دیا' -

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں غزہ کی ایک سرنگ سے حماس کی قید میں موجود ایک امریکی سمیت 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں ـجس پر امریکی صدر (جوبائیڈن) نے کہا کہ امریکی شہری گولڈ برگ پولن کی غزہ میں ہلاکت پر میں غمگین ہوں اور حماس رہنما اس جرم کی سزاضرور بھگتیں گے - امریکی نائب صدر (کملا ہیرس) نے بھی اپنے ردعمل میں حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا - اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری حماس پر ڈال دی - نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج حماس کے لڑاکوں کا تعاقب جاری رکھے گی - نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل تو مغویوں کی رہائی کیلیے معاہدے پر عمل درآمد کیلیے تیار ہے لیکن اسرائیلی یرغمالیوں کے قاتل اس معاہدے کیلیے تیار نہیں ہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+