اسرائیلی وزیر اعظم کاجنگ بندی معاہدہ نہ کرنے کا مقصد اسرائیلی قیدیوں کو کفن پہنا کر ان کے گھر والوں کے حوالے کرنا ہے
- 03, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے : فلسطین کی مزاحمتی جماعت حماس کے عسکری ونگ (القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ) نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا کہ 'غزہ میں حماس کی قید میں موجود 6 اسرائیلیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار صرف اور صرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہے- سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر دیے گۓ بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ نصیرات واقعہ کے بعد اسرائیل کے قیدیوں کی حفاظت پر تعینات جوانوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ اگر صیہونی فوج ان کے نزدیک پہنچ جاۓ تو قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے -
ابو عبیدہ کا کہنا تھا کہ بن یامین نے جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈالی اور اسرائیلی وزیر اعظم کا جنگ بندی معادہ کرنے کی بجاۓ لگاتار فوجی کارروائیوں کا مقصد ہے کہ وہ اپنے یرغمالیوں کو مردہ حالت میں ان کے عزیز واقارب تک پہنچانا چاہتا ہے -اس بیان کے جاری ہونے کے بعد القسام بریگیڈ نے ایک پوسٹر بھی شائع کیا جس پر تحریر تھا کہ فوجی طاقت کا مطلب موت اور معاہدے کا مطلب آزادی اور زندگی ہے - دو دن قبل اسرائلی فوج کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ان کو غزہ کے غار سے 7 اکتوبر کو اغوا ہونے والے 6 قیدیوں کی لاشیں ملی ہیں -
تبصرے