افغانستان کے شہر (کابل) میں خود کش دھماکا

خود کش دھماکا

نیوز ٹوڈے :   افغانستان کے دارالحکومتی شہر (کابل) میں خود کش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گۓ - کابل کی پولیس کے ترجمان (خالد زردان) نے سوشل میڈیا "ایکس" پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوۓ بتایا کہ 'یہ خود کش حملہ جنوبی کابل کے علاقہ قلعہ بختیار میں کیا گیا '- پولیس ترجمان کے مطابق اس دھماکے میں ایک عورت سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگۓ - خالد زردان کا کہنا تھا کہ ابھی تک اس دھماکے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے - البتہ دھامکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں -جاری سال کے مہینے مارچ میں بھی افغانستان کے شہر قندھار میں خود کش دھماکہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری بعد میں داعش نے قبول کر لی تھی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+