برطانیہ نےاسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے لائسنس کینسل کر دیے

اسرائیل کو اسلحہ فراہم

نیوز ٹوڈے :   برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے والی کچھ کمپنیوں کے لائسنس کیسنل کر دیے - برطانوی محکمہ دفاع نے اسرائیل کو اسلحہ نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوۓ 350 میں سے 30 لائسنس کینسل کر دیے - برطانیہ کے (وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی) کے مطابق اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی کے لائسنسز کا جائزہ لیا گیا برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس جائزے کے بعد برطانیہ نے فوری طور پر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے 30 لائسنس کینسل کرنے کا فیصلہ کیا ہے -

ان کینسل کیے گۓ لائسنسز میں ڈرونز کے پرزے ، ہیلی کاپٹرز اور لڑاکا طیاروں کے سپئر پارٹس شامل ہیں - ڈیوڈ لیمی کے مطابق ان اسلحہ لائسنسز کا کینسل کیا جانا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی نہیں ہے ہمارے اس اقدام سے اسرائیل کی سیکیورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گاـ-برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+