بن یامین نیتن یاہو نے میڈیا کے سامنے مانگی معافی اسرائیل کی عوام سے
- 03, ستمبر , 2024
نیوز ٹوڈے: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ سے زندہ واپس نہ لاسکنے پر اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے معافی ماننگ لی - غزہ سے 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیلی عوام کے غم وغصہ پر بن یامین نیتن یاہو گھبرا گۓ - بین الاقوامی میڈٰیا نے خبر شائع کی ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ سے 6 اسرائیلی قیدیوں کو زندہ واپس نہ لاسکنے کی وجہ سے عوام سے معافی مانگ لی ہے - پیر کے دن میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ بن یامین نے کہا کہ میں غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کو زندہ واپس نہ لا سکنے پر عوام سے معاففی کا طلب گار ہوں - ہم ان کے بہت نزدیک پہنچ چکے تھے لیکن ہم انہیں بچا نہیں سکے -
نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو ان قیدیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی - ہفتے کے دن غزہ کی ایک غار سے 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی عوام نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کر دیے تھے - اور اسرائیل کی ایک جماعت نے پورے اسرائیل میں ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا تھا - تل ابیب اور بیت المقدس کی ساری عوام ان مظاہروں میں شرکت کیلیے سڑکوں پر نکل آئی تھی -
تبصرے