بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کے لیے سخت شرائط رکھ دی

بھارتی کرکٹر

نیوز ٹوڈے :   سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے لیے شرط رکھ دی ہے۔سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت صرف ایک شرط پر پاکستان کا سفر کرے۔ ہندوستانی ٹیم کو پاکستان کا سفر کرنا چاہئے اگر ٹیم کو پاکستان میں اعلیٰ معیار کی سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جائے۔

ہربھجن سنگھ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کی سیکیورٹی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ٹیم کو پاکستان نہیں جانا چاہیے۔ اس لیے بھارتی حکومت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'بطور ایک کرکٹر میں کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں لیکن سیکیورٹی کا مسئلہ ہمیشہ موجود رہتا ہے اور جب تک سیکیورٹی کی ضمانت نہ ہو کھلاڑیوں کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔'

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اگلے سال فروری میں پاکستان میں ہوگی۔ 1996 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت نے آخری بار 2008 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی، حال ہی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے متعدد رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت کشیدہ سیاسی تعلقات اور حالات کے باعث پاکستان نہیں آنا چاہتا۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ہربھجن سنگھ کا ماضی میں دیا گیا ایک اور انٹرویو بھی وائرل ہوا ہے۔ اس انٹرویو میں بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑی پاکستان میں محفوظ نہیں تو ہم ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، اگر ہمارے کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، ۔ اگر وہ کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں مجبور نہ کیا جائے، بھارتی کرکٹ پاکستان میں کھیلے بغیر بھی زندہ رہ سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+