نیتن یاہو نے غزہ سے یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگی

وزیراعظم نیتن یاہو

نیوز ٹوڈے :   غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو عوامی غم و غصے پر گھبرا گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ کرنے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے کہا کہ میں یرغمالیوں کو زندہ واپس نہ کرنے پر معذرت خواہ ہوں، ہم ان کے بہت قریب تھے لیکن ہم کامیاب نہیں ہوئے، حماس کو یرغمالیوں کی ہلاکت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز غزہ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ تل ابیب اور یروشلم میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+