کریڈٹ کارڈ ان بلاک کرنے کی کال موصول، خاتون کے 72 لاکھ روپے ضائع ہو گئے

آن لائن فراڈ

نیوز ٹوڈے :   بھارت میں ایک 72 سالہ خاتون آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئی جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ میں موجود 72 لاکھ روپے ضائع ہوگئے۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے اہلکار کے طور پر ظاہر کرنے والے ایک شخص کی کال موصول ہوئی، جس نے اسے بتایا کہ اس کا کریڈٹ کارڈ  بلاک کر دیا گیا۔

بعد ازاں خاتون کو ایک کال موصول ہوئی جس میں اس شخص نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ چل رہا ہے جس سے بزرگ خاتون پریشان ہے۔اس دوران خاتون کو ڈیجیٹل طور پر گرفتار کرنے کے لیے کہا گیا اور ویڈیو کالز سمیت مختلف طریقوں سے خاتون سے رابطہ کیا گیا۔دھوکہ بازوں نے، سی بی آئی افسر ظاہر کرتے ہوئے، 72 سالہ خاتون کو ایف آئی آر سمیت جعلی دستاویزات بھی دکھائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی تحقیقات کے دوران کال کرنے والے نے خاتون سے اس کے بینک اکاؤنٹ کی حساس معلومات مانگی جو بدقسمتی سے اس نے دی تو کال کرنے والوں نے رابطہ منقطع کردیا، کال کے بعد بزرگ خاتون نے اپنا کارڈ ان بلاک کرنے کی کوشش کی۔لیکن فراڈیا  بینک اکاؤنٹ سے 72 لاکھ روپے چرانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+